------------------------------------------------------------------------------------------------------------
اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں انتظامیہ نے طالبات کے ”جینز“ پہننے پر لگا دی ہے پابندی۔ نوٹس بورڈ پر لکھے ہدایت نامے کے مطابق 11طالب علموں پر مختلف وجوہات کی بنا پر جرمانہ کیا گیا جس میں
سگریٹ نوشی‘ لیبارٹری میں کھانا پینا اور 7طالبات کو ڈوپٹہ نہ اوڑھنے اور جینز پننے پر جرمانہ کیا گیا۔
------------------------------------------------------------------------------------------------------
ایک بوڑھے کسان نے اپنے بیٹے کو جیل میں خط لکھا
" پیارے بیٹے! تمہارے جیل جانے کے بعد میں بوڑھا، آلو کی فصل کاشت نہیں کر سکوں گا، ...کاش تم میرے پاس ہوتے۔۔"
بیٹے نے جواب لکھا" پیارے ابا جان! کھیت مت کھودنا، میں نے وہاں اسلحہ چھپا رکھا ہے۔"
اگلے دن پولیس نے سارا کھیت کھود ڈالا لیکن انھیں وہاں کچھ نہ ملا
بیٹے نے باپ کو پھر خط لکھا
"پیارے ابا جان! اب آپ آلو کی فصل کاشت کر سکتے ہیں میں یہاں سے آپ کی اتنی ہی خدمت کر سکتا ہوں۔
فقطآپ کا بے قصور بیٹا۔"
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
کالج کے زمانے میں ایک دفعہ میں الیکشن میں کھڑا ہوا تھا۔۔ میرے مقابلے میں ایک لڑکی کھڑی تھی، میں نے دوستوں
کے ساتھ مل کر اس کے پرس میں ایک نقلی چھپکلی رکھ دی۔۔ جب وہ تقریر کرنے ڈائس پر آئی اور تقریر والا کاغذ نکالنے کے لئے پرس میں ہاتھ ڈالا تو ٹھیک ساڑھے چار سیکنڈ اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں، اور پھر اچانک پوری ذمہ داری سے غش کھا کر گرگئ۔۔
اس بات کا بدلہ اس ظالم نے یوں لیا کہ میرے الیکشن والے پوسٹروں پر راتوں رات، جہاں جہاں بھی "نامزد امیدوار" لکھا تھا، وہاں وہاں "نامزد" میں سے 'ز' کا نقطہ اُڑا دیا۔۔یعنی کہ ”نامرد امیدوار”.... میں آج تک اس کی "سیاسی بصیرت" پر حیران ہوں۔۔۔۔۔۔
یونس بٹ کتاب شیطانیاں سے اقتباس
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺰﺭﮒ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ۔”ﻣﯿﮟ ﺳﮑﻮﻥ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔“
ﺑﺰﺭﮒ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ'' ﺍﺱ ﺟﻤﻠﮯ ﺳﮯ”ﻣﯿﮟ“ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﻭ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺗﮑﺒﺮ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ۔”ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ“ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﻭ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﻧﻔﺲ ﮐﯽ
ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ۔ ﭘﮭﺮ”ﺳﮑﻮﻥ“ﺧﻮﺩﺑﺨﻮ ﺩ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﮨﻮﮔﺎ۔ "
------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
ڈالر 109 روپے سے بھی مہنگا‘ آئی ایم ایف سے لئے گئے قرضوں کا اثر پڑا : حکومت کا اعتراف
روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث مالی بحران سنگین ہوگیا
------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
No comments:
Post a Comment
please add your valueable suggestions.