کامیابی کا راز!!!
مشہور فلسفی ابن طفیل نے لوگوں کو خوش ہوکر بتایا۔۔۔۔۔
“ اے لوگو! میں نے ۔۔۔۔ وہ راز پالیا ہے ۔۔۔ جس سے انسانی معاشرہ خوش و خرم رہ سکتا ہے۔۔۔
ایک دوست نے دریافت کیا۔۔۔۔“ ذرا بتائیے تو وہ کس طرح۔۔۔؟“
ابن طفیل نے جواب دیا ۔۔۔۔
“کائنات کی ہر چیز دوسروں کے لئے ہے ۔۔۔۔ درخت اپنا پھل خود نہیں کھاتے۔۔۔۔۔ دریا اپنا پانی خود نہیں پیتا۔۔۔۔
یہ بہاریں ۔۔۔ یہ برساتیں ۔۔۔ یہ نغمے۔۔۔۔ سب دوسروں کے لئے ہیں۔۔۔ بس وہی زندگی اچھی ہے ....
جو دوسروں کے لئے ہو...
---------------------------
مزاحیہ نمک پارے:۔۔۔۔۔
"آج تمہارا ڈرائیونگ ٹیسٹ تھا۔ کیا رزلٹ آیا؟"
"ٹیسٹ لینے والا زخمی حالت میں اسپتال میں پڑا ہے اسے ہوش آئے گا تو رزلٹ پتا چلے گا۔"
-------------------------------------------
57% امریکی خواتین اپنے فارغ وقت میں کتابیں پڑھتی ہیں جبکہ ہماری خواتین کے پاس فارغ وقت بچتا ہی نہیں کیونکہ وہ سارا وقت اپنی ساس، بہو یا پڑوسن کی برائیاں کرنے میں صرف کرتی ہیں۔
اس سروے میں کس حد تک سچائی ہے؟؟
------------------------------------------
یہ تمہارے بیٹے کو انگوٹھا چوسنے کی عادت تھی۔ تم نے یہ عادت کیسے چھڑائی؟"
"میں نے اس کی نیکر کا الاسٹک ڈھیلا کردیا، اب وہ ہر دم نیکر کو تھامے رہتا ہے۔"
-----------------------------------------
"بس میں بوڑھے کی جیب سے نوجوان کا ہاتھ ٹکرایا تو اس نے نوجوان سے کہا "کیا کررہے ہو؟"
"نوجوان نے فوراً جواب دیا۔ "گورنمنٹ کالج سے بی اے کررہا ہوں۔"
----------------------------------------------
بیوی۔ "میں مر جاؤں گی تو تمہیں مجھ جیسی بیوی نہیں ملے گی۔"
شوہر۔ "مگر میں تمہارے جیسی تلاش ہی کیوں کروں گا؟"
----------------------------------------------
"تم نے چور کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟"
"میں چور کو بے شک گرفتار نہ کرسکا مگر اس کی انگلیون کے نشانات اپنے گال پر لے آیا ہوں۔"
-----------------------------------------------
ایک پاگل دوسرے سے: یار! لوگ ہمیں پاگل کیوں کہتے ہیں؟
دوسرا پاگل: چھوڑ یار، تو لوگوں کی باتوں پر دھیان نہیں دیا کر، کچھ بھی بولتے رہتے ہیں.. یہ لے ٹماٹر اور بنا روح افزاء....
No comments:
Post a Comment
please add your valueable suggestions.