Monday 30 September 2013

رکشے کے پیچھے ایک ایسی عبارت جو پڑھ کر ہم سب کو فخر محسوس ہو گا۔ تفصیل پڑھیں۔



"معذور اور نابینا افراد مفت سفر کریں"رکشے کے پیچھے ایک ایسی عبارت جو پڑھ کر ہم سب کو فخر محسوس ہو گا۔ تفصیل پڑھیں۔

مجھے فخر ہے میں پاکستانی ہوں
پاکستان زندہ باد





------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
فوجی یونٹ میں ایک سپاہی شر طیں لگانے اور حیرت انگیز طور پرجیت جانے میں بڑی شہرت رکھتا تھا ۔ ایک یونٹ سے
 دوسرے یونٹ میں اس کا تبادلہ ہوا تو اس کی سابقہ یونٹ کے کما نڈر آفیسر نے اس کے نئے یونٹ کے کمانڈر آفیسرکو ٹیلی فون پر بتا یا کہ ہماری یونٹ سے آپ کے ہاں ایک پوسٹ ہو کر ٓانے والا فالا ں سپا ہی شر طیں لگانے اور ہر بار جیت جانے میں بڑا ما ہر ہے ،تم احتیاط کرنا ۔

احتیاط کی تلقین پانے والے کما نڈر آفیسر کو نئے آنے والے سپاہی کے بارے میں تجسس بڑھا اور اس نے اپنے پرسنل سسٹنٹ سے کہا ، یہ باکمال سپاہئ جو نہی یو نٹ پہنچے مجھے اس سے ملوا دینا ۔

اگلے دن نئی کلف شدہ وردی پہنے یہ سپاہی کما نڈر آفیسر کے سامنے کھڑا تھا ۔ صا حب کے استفسار پر اس نے کہا ، سر ایسی کوئی بات نہیں ، میں یو نہی بات بات پر شرط نہیں لگاتا ۔بس جب بات ہی ایسی ہو تو شرط لگا نا پڑتی ہے اور ہار جیت تو مقدر کی بات ہے ۔جیسے اب مجھے معلوم ہے کہ آ پ کی پیٹھ پر تل ہے آپ اگر پانچ سو روپے کی شرط لگاتے ہیں تو میں اس کیلئے تیار ہوں ۔ کما نڈر آفیسر کو بھی کبھی نہ ہارنے والے کو ہرانے کا اشتیاق تھا ، اس نے فورا اپنی شرٹ کے بٹن کھولے اور پیٹھ دکھا دی ۔سپا ہی نے اپنی جیب سے فورا پانچ سو روپے نکال کر میز پر رکھے اور کہا ، سر میں یہ شرط ہار گیا ہوں ، یہ پنچ سو روپے آپ کے ہوئے ۔

کما نڈر آفیسر نے فا تحانہ انداز سے فون پر اس کے سا بقہ کما نڈر آفیسر سے کہا ، تم تو کہتے تھے کہ وہ کبھی شرط نہیں ہارتا ، اور پھر تمام واقعہ سنایا ۔ سپاہی کے سابقہ کما نڈر آفیسر نے کہا ، جناب آپ نے مجھے مروا دیا اس نے جاتے ہوئے مجھ سے ہزار روپے کی شرط لگا ئی تھی کہ میں نئ یونٹ میں جاتے ہی کما نڈنگ آفیسر کی شرٹ اتروا دوں گا۔۔"




No comments:

Post a Comment

please add your valueable suggestions.