Monday 23 September 2013

نائیجیریا میں روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل چوری


نائیجیریا میں روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل چوری






نائیجیریا میں روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل چوری کیے جانے کا انکشاف، آئل سیکٹر میں ہونے والی یہ دنیا کی سب سے بڑی کرپشن ہے۔ چوری کرنے میں مختلف گرہ ملوث ہیں جو آئل ٹینکروں کو لوٹ کران کا تیل بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔

لندن: (آن لائن) قدرتی تیل کی دولت سے مالا مال افریقی عرب ملک نائیجیریا کے حکام نے آئل سیکٹر میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی کرپشن کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں روزانہ کم سے کم ایک لاکھ بیرل تیل چوری ہو رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تیل چوری کرنے میں مختلف گرہ ملوث ہیں جو آئل ٹینکروں کو لوٹ کران کا تیل بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر نائیجیریا میں یومیہ بیس لاکھ بیرل تیل نکالا جا رہا ہے جس کا پانچ فی صد حصہ چوری کے ذریعے بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ تیل کی اتنی بڑی مقدار میں چوری عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ نائجیریا کے ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تخریب کار عناصر نہایت طاقتور ہیں جو نائیجیریا سے تیل چوری کرنے کے بعد اسے مغربی افریقہ، یورپ، ایشیا اور امریکا میں بھی فروخت کے لیے لے جاتے ہیں۔ افریقی ملک قریب پڑنے کے باعث بڑی مقدار میں چوری شدہ تیل ان ملکوں میں پہنچایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے چار سال کے دوران افریقی ملکوں سے نائیجیریا کے تیل کی طلب کم ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ چوری کے نتیجےمیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں رواں سال مزید اضافہ ہواہے۔ رپورٹ کے مطابق تیل چوری ہونے کی مقدار میں اضافے کے نتیجے میں نیجر کو تیل کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ سرکاری رپورٹس کے مطابق رواں سال تیل سیکٹرمیں ہونے والی آمدنی میں اعشاریہ 80 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسرے معنوں میں تیل چوری ہونے کے باعث نائیجیریا کو سالانہ تین کھرب آٹھ ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے
۔

No comments:

Post a Comment

please add your valueable suggestions.